خبرنامہ گلگت

سی پیک منصوبے سےگلگت بلتستان میں انقلاب آئے گا:نسرین بانو

استور: (اے پی پی) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی رکن نسرین بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اور سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان میں انقلاب آئے گا۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی بحران کے خاتمے ،میرٹ کی بحالی اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت جی بی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جن کی بروقت تکمیل سے علاقے کے تمام بنیادی مسائل حل ہوں گے جس کا کریڈٹ وزیر اعلی کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شونٹر پاس کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔