خبرنامہ گلگت

سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی شامل ہے ، جانباز خان

دیامر ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر خوراک و زراعت گلگت بلتستان جانباز خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی شامل ہے ،سی پیک میں گلگت بلتستان کیلئے پراجیکٹس کی فہرست بنائی جارہی ہے ، ان منصو بوں میں پاور ، سڑکوں کے علاوہ دیگر اہم منصو بے بھی شامل ہیں ۔ اے پی پی سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں سی پیک کے حوالے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہیں کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا ہے ، یہ تاثر بالکل غلط ہے گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے ، سی پیک میں شامل منصو بوں کی لسٹ بنائی جا رہی ہے ۔ صو بائی وزیر نے کہا کہ سی پیک بہت بڑا پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں ترقی و خو شحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔