خبرنامہ گلگت

سی پیک گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے، محمد اقبال

استور۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک گلگت بلتستان کی ترقی کا ضامن منصوبہ ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ چائنہ کے موقع پر چینی حکومت کے ساتھ خطے کی تعمیر و ترقی سمیت معیاری تعلیم کے فروغ بارے اہم معاہدے ہوئے بہت جلد بیرون ممالک کے سرمایہ کار گلگت بلتستان میں صنعتیں لگائیں گے جس سے خطے میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی بہتر ہوئی ہے اور خطے میں سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے سے دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔