خبرنامہ گلگت

شاہراہ قراقرم بند، گلگت بلتستان میں غذائی اشیاء ، پیٹرولیم مصنوعات کی قلت

اسکردو(آئی این پی ) شاہراہ قراقرم کی بندش کو بارہواں روز ہوگیا، گلگت بلتستان میں غذائی اشیا اور پٹرولیم کا ذخیرہ ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے سبب ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ قراقرم مسلسل 12 روز سے بند ہوگئی جس کے سبب گلگت بلتستان کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم کی مسلسل بندش کے سبب گلگت اور بلتستان کے چاروں اضلاع میں غذائی اجناس اور پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہوگیا ۔غذائی قلت کے سبب گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں قحط پڑنے کا شدید امکان پیدا ہوگیا ۔دوسری جانب کمشنر ہزارہ کی ہدایت پر شاہراہ کاغان کو بحال کرکے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 90 سیاحوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔