خبرنامہ گلگت

شاہراہ قراقرم کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان کے لئے گندم کی فراہمی شروع

گلگت۔:(اے پی پی) شاہراہ قراقرم کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان کے لئے گندم کی فراہمی شروع ہو گئی ہے ۔نیٹکو کے ٹر کوں میں گندم کی ترسیل تمام اضلاع کو سپلائی کی جارہی ہے اور گزشتہ 3روز کے دوران 10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں محکمہ خوراک کے گوداموں میں پہنچ گئی ہیں جس کے بعد گندم کی پسائی کر کے عوام کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ آٹے کی فراہمی کے بعد علاقے میں خوراک کی عوامی ضروریات پوری ہو رہی ہیں گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کوہستا ن کے مقام پر بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں گندم کی ترسیل بھی رک گئی تھی تاہم کے کے ایچ کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان کے لئے گندم کی فراہمی تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔