خبرنامہ گلگت

صحت ،کرپشن کا خاتمہ،پائیدار امن، معیاری تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں:عابد علی بیگ

استور:(اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ آج( 29 مارچ) کا جلسہ سیاسی نہیں بلکہ شہید سیف الرحمن کے امن مشن کے حوالے سے گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے تاریخ ساز ہو گا ۔جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ پر امن ماحول کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صحت ،کرپشن کا خاتمہ اور پائیدار امن سمیت معیاری تعلیم کا فروغ گلگت بلتستان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لئے وزیر اعلی کی سربراہی میں پوری ٹیم کوشاں ہے ۔