خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی :عابد علی بیگ

استور:(اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان عابد علی بیگ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ملک کے مفاد میں شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور امن کے قیام میں حکومت کا ساتھ دیں ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدای ،بونجی ڈیم اوردیامر بھاشا ڈیم سمیت درجنوں اہمیت کے حامل ممنصوبے شروع کئے جا چکے ہیں جس سے عوام کی زندگیوں میں ایک معاشی انقلاب برپا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج امن قائم ہوا ہے تو یہ صرف وزیر اعلی کی حکمت عملی ہے ۔