خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت خطے کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے:محمد وکیل

گلگت۔:(اے پی پی)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات الحاج محمد وکیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خطے کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے تدارک کے لئے بہترین حکمت عملی پر گامزن ہے۔ اس وقت تمام اضلاع میں بحالی کاکام زور شور سے جاری ہے اور پوری حکومتی مشینری ریلیف کے کاموں کو جلدسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مستعد ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کا اولین مقصد تکلیف سے دوچار عوام کے مسائل کا حل ہے، اسی سلسلے میں تمام علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے پیدا پونے والی مشکلات کے باوجود خطے کی عوام کا حوصلہ اور صبر لائق تحسین ہے، وزیر اعلی کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی بحالی کا 5 70فی صد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور بہت جلد دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع ہوجائے گا جس سے خطے کی عوام کے حالات میں مزید بہتری آئے گی۔