خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کی آباد کاری کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے:محمد وکیل

استور:(اے پی پی)صوبائی وزیر جنگلات گلگت بلتستان محمد وکیل نے کہا ہے کہ تانگیر کی مختلف وادیوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر سینکڑوں گھر منہدم جبکہ ہزاروں کنال آباد اراضی زیر آب آگئی ہے ۔بارشوں کے باعث تمام دیہاتوں کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کی آباد کاری کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزراء کے صوابددی فنڈز میں اضافہ کریں تاکہ وزرائاور اراکین اسمبلی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے بروقت متاثرہ خاندانوں کی مدد کر سکیں۔