خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کےلئےمثبت اقدامات اٹھارہی ہے، فاروق میر

اگست (اے پی پی) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال کرانے کے لئے مثبت اقدامات اٹھارہی ہے ،معیار تعلیم ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعمیر ملت پبلک سکول امپھری میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت پبلک سکول امپھری معیار تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،اور صوبائی حکومت تعمیر ملت پبلک سکول کی ہر سطح پر معاونت کر ے گی،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیا ں ہو ں گی ،تقریب سے سابق سیکشن آفیسر جہانگیر خان اور تعمیر ملت پبلک سکول امپھری کے ایڈمنسٹریٹر مقصود احمد نے بھی خطاب کیا ۔