خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت نے برف باری سے قبل مکمل ا نتظامات کرلئے ، محمد شفیق

استور: (ملت+اے پی پی) صوبائی وزیر خوراک و معدنیات گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہاہے کہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان سے کرپشن کے خاتمے کے مشن کے تحت و زارت کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔محکمہ خوراک میں کرپٹ اور کام چور ملازمین کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور گندم چوری میں ملوث ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برف باری سے قبل گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں بالخصوص گلتری ،گانچھے اور استور کے بالائی علاقوں میں گندم پہنچانے کے مکمل ا نتظامات کئے ہیں ۔انشاء اللہ اس مرتبہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے گندم پر سبسڈی د ی ہے۔