خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت پسماندگی کو دورکرنےکےلئےاقدامات کررہی ہے: صوبیہ مقدم

استور: (اے پی پی) صوبائی وزیر صحت گلگت بلتستان صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع دیامر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے ،نوجوان ملک و قوم کے معمار ہیں اورتعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے لئے ایک پارک بنارہی ہے جس میں صرف خواتین کو جانے کی اجازت ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں متحد ہے ۔