خبرنامہ گلگت

صوبائی حکومت گلگت بلتستان نوجوانوں کوروزگارہرممکن اقدامات کر رہی ہے:ابراہیم شنائی

استور ۔ (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم شنائی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں پڑھے لکھے لوگ آئے ہیں خطے کے مسائل جلد حل ہوں گے ،صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لئے ہماری حکومت مخلص ہے اور امن کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے علاقے کو امن کا گہوار بنایا ہے ،گلگت بلتستان کو ایک ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے اور اس جذبے کے تحت وہ وفاقی حکومت کے علاوہ صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے رکھیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں مکمل قیام امن کے لئے جو اصلاحات کی ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ،وزیر اعظم پاکستان کی عوام دوست پالیسوں کی بدولت ملک دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔