خبرنامہ گلگت

صوبائی وزیربلدیات گلگت بلتستان کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استورکااجلاس

استور:(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استور کا اہم اجلاس ضلعی صدر و صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی کے زیر صدارت استور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سیاحت برکت جمیل نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور اور ضلع استور کے عوام کو درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے کہا کہ ضلع استور کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی استور روڈ کو قراقرم ہائی وے طرز پر بنانے کے لئے فیز1میں 30کروڑ روپے جبکہ ضلع استور کی خوبصورتی کے لئے 16کروڑ ،راما روڈ اور استور مین بازار کی سڑکوں کے لئے90کروڑ ،راما پولو گراؤنڈ کے لئے 56لاکھ روپے اور راما کی خوبصورتی کے لئے 14لکھ روپے کی منظوری دی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال استور اور50بستروں پر مشتمل گوریکوٹ ہسپتال کے لئے 2 ایم ایس سمیت 10ڈکٹر وں کی تعیناتی کے لئے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ۔اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آئندہ عوامی مسائل اور تنظیمی معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لئے منتخب قیادت اور پارٹی عہدیداران باہم قریبی رابطہ رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں شہید امن سیف الرحمان کی پارٹی کے لئے خدمات اور علاقے کے امن کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس میں نائب مسلم لیگ ن ضلع استور عبدالرحمن ثاقب جنرل سیکرٹری محمد سیلم، ڈویژنل جنرل سیکرٹری رانا فاروق اور مشتتاق احمد نے شرکت کی ۔