خبرنامہ گلگت

عارضی ملازمین کی مستقل تقرری کے عمل کو جلدازجلد مکمل کیاجائے گا، بابرحیات تارڑ

گلگت۔(ملت آن لائن) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے عارضی ملازمین کی مستقل تقرری کی بابت کہا ہے کہ انہیں اس مسئلے کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے اور اس کے مستقل حل کیلئے قانون کے مطابق ملازمین سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ وہ بھرتیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ روزگار کی فراہمی کے دوران حق دار کو اس کا حق ہر حال میں ملے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ٹھوس اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ بابر حیات تارڑ نے کمشنر گلگت کو بھی حکم دیا کہ وہ عارضی ملازمین سے بات چیت کر کے انہیں سیکرٹری سروسز سے بھی ملائیں تاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے مطالبات کے حل کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے انھیں آگاہ کیا جاسکے۔