خبرنامہ گلگت

عوامی ایکشن کمیٹی کی زیر صدارت سپیکر قانون سازبلتستان سے ملاقات

استور :(اے پی پی)چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی سلطان ریئس کی سربراہی میں کمیٹی کے اراکین نے سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں عوامی ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ،اس موقع پر مولانا سلطان ریئس نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کا ہر فرد اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے اور عالمی قوانین کے مطابق متنازعہ خطے میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ،اس موقع پرسپیکر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جی بی کے لئے خدمات نا قابل فراموش ہیں،اور اس طرح کے بھائی چارگی کی وجہ سے ہی جی بی ترقی کرے گا ،ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئیں گے تاکہ جی بی کے عوام کو ان کا ھق مل سکے