خبرنامہ گلگت

عوامی مسائل کےحل کےلئےترجیحی بنیادوں پراقدامات کئےجارہے ہیں، ابراہیم ثنائی

استور: (ملت+ اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ آئندہ 4سال میں معیار تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا دورہ کر کے مسائل کے حل اور تعلیم کے معیار کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی و بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت خطے میں تعمیر وترقی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔