خبرنامہ گلگت

عوامی مشکلات کے پیش نظر گلگت سے تمام مقدمات اسکردو منتقل

سکردو (ملت + آئی این پی) سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان فل بنچ ،سکردو کا دورہ مکمل کر کے گلگت روانہ ہو گیا۔ متعدد عوامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت ،مقدمات میں چھومک برج ،سدپارہ ڈیم سکیورٹی ،شہری حاجی احمد اور عوام کے سدپارہ ڈیم کی افادیت سے متعلق کیسز شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ماہانہ دوروں سے سکردو میں عوامی فلاحی نوعیت کے تعمیراتی منصوبوں میں تیزی آگئی ہے ۔ معزز عدالت عظمیٰ نے عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے اور عوامی مشکلات کے پیش نظر گلگت سے تمام مقدمات کو سکردو منتقل کر دیا ہے ۔عدالت عظمیٰ نے سکردو میں مقدمات کی سماعت کے دوران بعض سوموٹو ایکشنز کے فیصلے بھی سنا دئیے ہیں ،جن میں سدپارہ ڈیم سکیورٹی کیلئے پی ٹی ڈی سی موٹل کو جی بی سکاؤٹس کے حوالے کرنا بھی شامل ہے جبکہ معزز عدالت عظمیٰ نے چھومک پل میں کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔