خبرنامہ گلگت

عوام سے کئے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمدہوگا، فیض اللہ

گلگت: (ملت+اے پی پی) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ 14میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کی اپنے مقررہ وقت سے پہلے تکمیل صوبائی حکومت کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کا اظہار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی تعمیر و ترقی پر مبنی ایجنڈا اور سوچ عوام کو محرومی سے نکالے گی۔نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل 36 ماہ میں ہونی تھی ،مگر صوبائی حکومت کی کمٹمینٹ اور محکمہ برقیات کی دن رات کوششوں سے یہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے یعنی 28ماہ میں مکمل ہوگیا ہے۔اس پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے گلگت شہر اور گردو نواح میں بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔