خبرنامہ گلگت

غریب عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے، رانا فرمان علی

استور۔(اے پی پی) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ علاقے کے غریب عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے اور اس سلسلے میں حالیہ بجٹ میں گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استور کے بالائی علاقوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غربت کے خاتمے کے لئے ایک خطیر رقم منظور کی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبے بہت جلد مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس کے لئے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے ۔