خبرنامہ گلگت

فتح جنگ،خرچہ نہ دینے کے تنازعہ پر فائرنگ ،5 سالہ بچہ زخمی

فتح جنگ۔:(اے پی پی)فتح جنگ میں خرچہ نہ دینے کے تنازعہ پر فائرنگ سے 5 سالہ بچہ زخمی ہو گیا ،دادا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تھانہ باہتر کے گاؤں دھریک کے رہائشی سید ساجد حسین شاہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خرچہ نہ دینے پراس کے والد منظور شاہ سے اس کی توں تکار ہوئی، جس پر انھوں نے فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کے نتیجے میں اس کا 5 سالہ بیٹا توقیر شاہ زخمی ہو گیا ہے ۔پولیس تھانہ باہتر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔