خبرنامہ گلگت

فتح جنگ، لین دین کا تنازعہ ایک شخص قتل

فتح جنگ:(اے پی پی) دھڑے رائے دتہ میں ٹریکٹر کے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ فتح جنگ کے گاؤں دھڑے رائے دتہ میں ملزم نوید نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنے گاؤں کے ہی غلام شبیرکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس تھانہ فتح جنگ نے مقتول کی بیوہ شگفتہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس آئی سہیل انجم اور اے ایس آئی غلام شبیر پرمشتمل انوسٹی گیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے ۔