خبرنامہ گلگت

فتح جنگ، پولیس تھانہ باہترکی کارروائی،غیر قانونی طور پر مقیم 5 افراد گرفتار

فتح جنگ:(اے پی پی) پولیس تھانہ باہتر نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر فتح جنگ سرکل کے تھانہ باہتر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جودھ گاؤں میں غیر قانونی طور پرمقیم ارمان شاہ،اعظم خان ،شیر بہادر،یونس ،اسماعیل سکنائے مردان کو گرفتار کر لیا اور کرایہ اداری ایکٹ کی خلاف ورزی پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔