خبرنامہ گلگت

فرض شناس افسران کو ہٹانے کا کوئی جواز نہیں بنتا، برکت جمیل

استور: (ملت+اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت برکت جمیل نے کہا ہے کہ من گھڑت اور بے بنیاد بیانات اور الزمات لگانے کے بجائے اپنے اپنے حلقوں میں عملی طور پر گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کریں۔محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان کے ایماندار اور فرض شناس افسران کو کسی کے کہنے پر ہٹانے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔حکومت سیکرٹری ہیلتھ،ڈائریکٹر ہیلتھ اور محکمہ صحت کے کسی بھی ملازم کو عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا اور نہ ہی برطرف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جسکی تفصیلات آنے والے اسمبلی اجلاس میں سپیکر کے پاس جمع کرائی جائیں گی۔