خبرنامہ گلگت

فیض اللہ فراق صوبائی حکومت کے ترجمان مقرر

گلگت:(اے پی پی) فیض اللہ فراق کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات اور صحافتی و قلم کاری کے وسیع تجربے کے بنیاد پر صوبائی حکومت کا ترجمان چناگیا ہے۔ منگل کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے احکامات جاری کیے کہ فیض اللہ فراق کے خدمات قلم قبیلے سے وابستگی اور میڈیا کے مزاج سے آشنائی کو سراہتے ہوئے انھیں یہ عہدہ دیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت کی دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔منگل کے روز نو منتخب صوبائی ترجمان برائے گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور حکومتی موقف کی بھر پور ترجمانی کرینگے۔