خبرنامہ گلگت

قیام امن کےلئےہم سب کو متحد ہوکرکام کرنےکی ضرورت ہے، حیدرخان

استور:(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سیاحت گلگت بلتستان حیدر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت قیام امن کے لئے دن رات کوشاں ہے اورقیام امن کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کوایک پر امن اورترقی یافتہ خطہ بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پورے صوبے کے عوام کی ترقی چاہتی ہے علاقے سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں