خبرنامہ گلگت

لیویز کو مکمل فورس بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں:اسسٹنٹ کمشنر

غذر: (ملت+اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نویداحمد نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ غذر میں لیویز کو مکمل فورس بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،غذر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر لیویز چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ، شہر میں امن و امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے لیویز کی ٹیمیں باقاعدہ گشت کر رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاہکوچ میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کی ذاتی دلچسپی سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کے فنڈز منظور ہو ئے ہیں اس رقم سے لیویز کے لیے ایک نیا آفس اور 4 گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی تاکہ لیویز فورس سے عوام کے مینڈیٹ کے مطابق کام لیا جائے اور آئندہ لیویز کی بھرتیوں میں بھی میریٹ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ لیویز فورس عوام کی خدمت کریں