خبرنامہ گلگت

ماضی میں ایک تھیلا آٹے پر بکنے والے ضمیرفروش کا جنازہ کب کا نکل چکا ہے

غذر (ملت + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گاہکوچ کے جنرل سیکرٹری ممتاز علی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک بیگ آٹے پر بکنے والے ضمیرفروش کا جنازہ کب کا نکل چکا ہے پی پی پر تنقید سے پہلے اپنی حیثیت کا اندازہ لگائے پی پی پی کل بھی ضلع غذر کی بڑی جماعت تھی اور آئندہ بھی رہے گی ۔ اپنے ایک بیان میں نہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے لیے امیدوار ملنا بھی مشکل ہوگا کیونکہ مسلم لیگ نون کی قیادت کی آمرانہ سوچ کی وجہ سے آج کل اُن کے پُرانے کارکن گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی انتخابات میں آٹے کے ایک بیگ لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ دینے والوں کو پی پی پی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی اصلاح کریں ۔