خبرنامہ گلگت

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 2ریکارڈ

مانسہرہ (ملت + آئی این پی) مانسہرہ اور شمالی علاقوں میں 2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شمالی علاقوں میں صبح 8 بج کر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 2 اور زمین میں اس کی گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ناران سے 20 کلو میٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔