خبرنامہ گلگت

مسلم لیگ (ن) کا مشن خطے میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہے، جعفر اللہ خان

استور: (ملت+اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور آئندہ ساڑھے 3 سال میں خطے کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔اے پی پی سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مشن خطے میں کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔