خبرنامہ گلگت

مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،جعفراللہ

گلگت: (ملت+اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،سابقہ حکومت کے ادوار میں علاقے میں بد امنی ، لاقانونیت ، میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری عام تھی۔ 2015کے انتخابات میں جی بی کے عوام نے سابقہ حکومت کی بیڈ گورننس کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے آتے ہی امن و عامہ کی بگڑی ہوئی صورت حال کی طرف توجہ دی ۔اس کے علاوہ بجلی کے بحران ، ایجوکیشن ،ہیلتھ و دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور میگا پراجیکٹس کے علاوہ سی پیک میں نمائندگی سمیت آئینی حقوق اور جی بی کے عوام میں پائی جانے والے مایوسی اور احساس محرومی کو کسی حد تک ختم کیا۔ گلگت میں نو گو ایریاز اور نفرتوں کو ختم کیا ۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک سال 6 ماہ کی قلیل مدت میں جتنا کام کیا ہے اس کی مثال گلگت بلتستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔