خبرنامہ گلگت

مسلم لیگ ن کے وفدکی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات،عوامی مسائل بارے تبادلہ خیال

استور:(اے پی پی) مسلم لیگ ن ضلع استور کے سیکرٹری جنرل محمد سلیم کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران استور میں پارٹی کی صورت حال اور عوامی مسائل بارے آگاہ کیا گیااور وزیر اعلی کو استور کے دورے کی دعوت بھی دی،اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ ضلع استور میں بے شمار مسائل ہیں انشااللہ ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مئی میں استور کا دورہ اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔