خبرنامہ گلگت

مسلم لیگ (ن) کے چار ‘ اسلامی تحریک کا ایک اور ایک آزاد امیدوار گلگت بلتستان کونسل کے رکن منتخب

گلگت (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے چار ‘ اسلامی تحریک کے ایک اور ایک آزاد امیدوار گلگت بلتستان کونسل کے رکن منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان کونسل کے چھ اراکین کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔ اراکین کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔ جی بی کونسل کے منتخب ہونے والے اراکین میں مسلم لیگ (ن) کے وزیراخلاق‘ اشرف صدا‘ سلطان علی خان اور ارمان شاہ‘ اسلامی تحریک کے آغا عباس رضوی اور ایک آزاد امیدوار سعید افضل شامل ہیں۔ (ن غ)