خبرنامہ گلگت

مشکل کی اس گھڑی میں ہم استور کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:رانا فرمان

استور:(اے پی پی) صوبا ئی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے ضلع استور میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے متاثرین کے مسائل سنے اور ان میں امدادی اشیاء تقسیم کیں ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم استور کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کی ہر ممکن مدد کریں گے ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں درلے بالا ،میر ملک ،چہلم اور رٹو کا دورہ کیا اور غذائی قلت پر فوری قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے گلگت بلتستان کے سارے اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ،اور آئندہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کو جدید مشینری فراہم کی جائے گی تاکہ ان آفات سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کئے جا سکیں اور زیادہ تقصان سے بچا جا سکے۔