خبرنامہ گلگت

مصیبت کی اس گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت:(اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الر حمن نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے تاکہ قوم کو بحران سے نکا لاجا سکے ۔ پچھلے 30سالوں میں اس قسم کی طوفانی بارش کا کو ئی ریکا رڈ نہیں ملتا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کڑی آزمائش ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس کے دوران انہو ں نے کہا کہ تمام اداروں کی کا رکر دگی شا ندار رہی اور حکو مت بہتر ین حکمت عملی طے کر یگی کہ تمام نا گہا نی صورت حا ل میں کم سے کم نقصان ہو ۔انہو ں نے پارٹی کا رکنو ں کو کہا ہے کہ وہ انتظا میہ کے سا تھ مل کر متا ثرین کو سہو لیات پہنچا نے کیلئے کام کریں۔ انہو ں نے کہا ہے کہ C-130 کے ذر یعے گند م کی تر سیل کی گئی اور اس میں حکو مت کو ایک بور ی 27 ہزار رو پے فی بور ی پڑ ی وز یر اعلیٰ نے محکمہ بر قیا ت سے بجلی کی بحا لی کے حوا لے سے معلو ما ت حا صل کی اور ان کی کار کر د گی کو سرا ہتے ہو ئے کہا ہے اتنے کم عر صے میں 9 میگا وا ٹ بجلی کی پیدا وا ر شروع کی اور تھر مل سے بھی3 گھنٹے بجلی دی جا ر ہی ہے۔ انہو ں نے نئے جنر یٹر ز جلد خر ید نے کا بھی حکم دیا ۔اور کہا کہ کنزر و یشن کمیٹی فعا ل ہو نی چا ہےئے ۔