خبرنامہ گلگت

ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم دفاع بھرپورجوش وجذبےکےساتھ منایاجائےگا

گلگت: (اے پی پی) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی آج منگل کو یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس دن کا آغاز ملکی ترقی ،خوشحالی اور آپس میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا ۔ 6ستمبریوم دفاع کے موقع پرسیاسی ،سماجی عسکری اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد ہوں گی ،سب سے اہم تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی ہوں گے ۔اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہو گی،گورنر گلگت بلتستان چنار باغ میں شہداء کے مزار پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔یوم دفاع کے حوالے سے ایف سی این اے ہیڈ کوارٹر جوٹیال میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہو گی ۔