خبرنامہ گلگت

منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے:ابراھیم

استور:(اے پی پی) ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آرمحمد یونس نے کہا ہے کہ استور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔اس حوالے سے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے حال ہی میں ضلع استور کے بالائی علاقوں پیریشنگ ،رھمکھا،ٹھینگ ،کھانگرول ،پینی،رمکھااورفینا کا دورہ بھی کیااور ٹھیکیداروں کو مذکورہ علاقوں میں ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے اورٹھیکیدار اپنی متعلقہ سکیموں کو بروقت مکمل کرنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پرٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا ۔