خبرنامہ گلگت

میگا پراجیکٹس مکمل ہونے سے گلگت بلتستان مزید خوشحال ہو گا:حاجی محمد اکبر تابان

استور:(اے پی پی)گلگت بلتستان کے سینئر وزیر حاجی محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹس مکمل ہونے سے گلگت بلتستان مزید خوشحال ہو گا ،ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور معیار زندگی کی بہتری ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت روزانہ کی بنیاد پر جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔