خبرنامہ گلگت

نلتر پاور ہا ؤس کا جلد افتتا ح کریں گے ، حاجی اکبر

گلگت۔: (ملت+اے پی پی) سینئرصوبائی وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ نلتر پاور ہا ؤس کا کام مکمل ہو گیا ہے اوربہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس کا افتتا ح کریں گے ،اس سلسلے میں تمام تیا ریاں مکمل ہیں ، نلتر پاور ہاؤس سے بجلی کی پیدوار شروع ہو نے کے بعد لو ڈشیڈ نگ کے دورانیہ میں نمایاں کمی آئے گی،عوام کو سہو لیات فراہم کر نا صو با ئی حکو مت کا عز م ہے ۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلتستان ریجن میں بجلی کی فراہمی میں 2 ، 3 روز کا تعطل تکنیکی خرا بی کی وجہ سے ہو ا تھا، جس کے لئے عوا م کو پہلے ہی آگا ہ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت عوامی امنگوں کا احترام کر تی ہے اور عوامی مسائل حل کر نے کیلئے دن را ت کو شا ں ہے ۔