خبرنامہ گلگت

نوجوانوں کےچہرے پہ مسکراہٹ اورحب الوطنی دیکھ کردل کوتسکین ہوتی ہے، جنرل عاصم

گلگت: (اے پی پی) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل سید عاصم منیر نے 2 روزہ قومی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ طلباء اس ملک کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کے چہرے پہ مسکراہٹ اور حب الوطنی دیکھ کر دل کو تسکین ہوتی ہے کہ اس ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ جہاں امن ہو وہاں ترقی و استحکام آتاہے۔ اس لئے معاشرے میں امن کا قیام ہر شہری کی ترجیح ہونی چاہئے۔گذشتہ کچھ سال میں نانگاپربت، لالوسر، ہربن کے ناخوشگوار واقعات سمیت کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں تھیں۔ اب اللہ کے فضل و کرم سے ان خرابیوں پر قابو پالیاگیا ہے۔ سیاسی و معاشی سیٹ اپ میں استحکام آیا ہے۔ سیاحت اور صنعتیں ابھر رہی ہیں۔ فورس کمانڈر نے کہاکہ 2014ء میں گلگت بلتستان میں صرف 5ایکسپیڈیشن ٹیمیں آئیں۔ رواں سال 73ایکسپیڈیشن دنیا بھر سے گلگت بلتستان میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔