خبرنامہ گلگت

نوجوان عوام کو اسمبلی میں بھیجیں تاکہ وہ قانون سازی سمجھ سکیں:جعفراللہ خان

گلگت:(اے پی پی) ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ یوتھ عوام میں شعور اجاگر کریں کہ وہ پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجے ۔تاکہ وہ قانون سازی سمجھ سکیں۔ڈپٹی سپیکر کالج آف ایجوکیشن گلگت میں طلبہ تنظیموں کی منعقدہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی طلبہ سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ علاقے کی تعمیروترقی کے لئے فرقہ واریت اور لسانیت سے بالاتر ہوکر کام کریں ۔آئندہ 15سالوں میں گلگت بلتستان سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ہوگا کوئی بھی ڈگری ہولڈر بے روزگار نہیں ہوگا۔پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیگا۔اس منصوبے میں میگا پراجیکٹس جس میں، بجلی ،گیس پائپ لائن ،ریلوے لائن،اور نڈسٹریز شامل ہیں اور یہ منصوبے آئندہ 15سالوں میں مکمل ہوں گے ان کی تکمیل سے علاقے سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔سی پیک کے نام پر سیاست کرنے والے اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لئے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں سی پیک کی کمیٹی کا میں خود ممبر ہوں کمیٹی کے ہر اجلاس میں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی کرتے ہیں ۔ہم سے زیادہ کوئی علاقے کا خیر خواہ نہیں ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے طلبہ کی اتحاد اورعلاقے کی امن کے لئے طلبہ کی کاوشوں کی خوب سراہتے ہوئے پروگرام کے منتظمین کو 20ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹس بھی دیا۔