خبرنامہ گلگت

نیٹکو کے افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ نیٹکو واحد ادارہ ہے جو گزشتہ پانچ سال میں بچا ہے جس پر نیٹکو کے آفیسران خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایم ڈی نیٹکو محمد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو ادارے بناتے ہیں ۔گلگت میں اربن ٹرانسپورٹ کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بزرگوں کو مشکلات درپیش ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جدید اربن ٹرانسپورٹ کانظام متعارف کرایا جائے۔