خبرنامہ گلگت

وزارت کو انتہائی اہم اورمقدس منصب سمجھتا ہوں: فدا خان

استور: (ملت+ اے پی پی) نو منتخب صوبائی وزیر فدا خان نے کہا ہے کہ وزارت کو انتہائی اہم اور مقدس منصب سمجھتا ہوں،مخلص اور دیانتداری سے پیشہ وارانہ امور سر انجام دوں گا ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت کے اقتدار میں آنے سے رشوت کلچر کا خاتمہ ممکن ہوا ہے ، میرٹ پر کام کرنے کا عہد کیا ہے ۔سی پیک منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت چترال ایکسپریس وے ،تاجکستان روڈ اور پھنڈر 80 میگاواٹ پاور ہاؤس کواس منصونے میں شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تجاویز کی قدر کرتا ہوں اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔