خبرنامہ گلگت

وزیراعظم نواز شریف کی گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب ارکان عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں وقف کریں اور عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں۔ پیر کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان کونسل کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ارکان اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب ارکان عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی توانائیاں وقف کریں۔ منتخب ارکان عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کریں۔ (ن غ)