خبرنامہ گلگت

وزیراعظم نےعوام کےدل جیت لیےہیں: ڈاکٹراقبال

گلگت: (اے پی پی) صوبائی وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹراقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سیبپ اساتذہ کا مسئلہ ، سی پیک سے متعلق اقدامات، سیا حت ، معد نا ت اور فاریسٹ پا لیسی کی منظوری ، جی بی کیلئے فنڈکی کمی کو پورا کر نے سمیت دیگر اعلا نات کر کے خطے کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پا کستان کے دورے سے عوام کو مزید حوصلہ ملا ہے ، سکردو روڈ ہماری تر جیحا ت میں شامل ہیں اوریہ منصوبہ ہمارے دورحکومت میں ہی مکمل ہو گا ۔