خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ کی بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے الگ ٹرمینلز کی تعمیر اور نئی بسوں کو فلیٹ میں شامل کر نے کی ہدایت

گلگت ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایم ڈی نیٹکوکو مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نیٹکو کے الگ ٹرمینلز کی تعمیر اور نئی بسوں کو فلیٹ میں شامل کر نے کی ہدایت کی ہے، نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے اس میں مذید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ سی پیک منصوبے میں نیٹکو کو ٹرانسپورٹیشن میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے نیٹکو کو مضبوط ادارہ بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات ایم ڈی نیٹکو سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت روڈ انفراسڑیکچر کو بہتر بنا رہی ہے جس کے بعد سیاح بائی روڑ سفر پر ترجیح دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اربن متعارف کرانے کیلئے نیٹکو جلد حکمت عملی مرتب دے تا کہ خواتین اور عمر رسیدہ مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کی جا سکے ۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ترسیل میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی بوریاں ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک ہوں۔ گندم کی بوریوں میں ریت کی ملاوٹ کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور محکمہ خوراک میں انکوائری کی جا رہی ہے اس واقع کی تحقیقات پاسکو بھی اپنی سطح پر کر رہا ہے واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ویژن عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ محکمے میں موجود ایسے ملازمین جو ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے انہیں حاضری کا پابند بنا یا جائے۔