خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اداروں کوخراج تحسین

گلگت: (ملت+اے پی پی) زیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے صوبے میں چہلم کے جلوس کے دوران بھرپور سیکیورٹی انتظامات کرنے پر انتظامیہ ،افواج پاکستان ، پولیس ، رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی بہتیرین کارکردگی کی وجہ سے محرم الحرام اور چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی گئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے اور مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بروقت تمام مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے محرم الحرام اور چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مستقل امن یقینی بنانے اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سب کو متحد ہوکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ صوبے میں مثالی امن کو قائم رکھا جائے ۔