خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مختلف یوٹیلٹی سٹورز اور نیٹکو سٹورز کاہنگامی دورہ

گلگت:(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز اور نیٹکو کے سٹوروں کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے رعائتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے عوام سے مسائل دریافت کیے۔ وزیر اعلیٰ نے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور چینی کی عد م دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان اشیاء کی رعائتی نرخوں پر عوام کو دستیابی بلا تعطل یقینی بنانے کے احکامات دےئے ۔ وزیراعلیٰ نے یوٹیلٹی اور نیٹکو کے سٹورز میں عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے اور صفائی کے احکامات دےئے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت22 ضروری اشیاء خوردونوش پر یوٹیلٹی سٹورز کے تحت عوام کو سہولت فراہم کی ہیں۔