خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ گلگت کا پٹرول کی کمی اورسیاحوں سے زائد کرایوں کا نوٹس

گلگت :(اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پٹرول کی کمی اور سیاحوں سے زائد کرایوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹلوں کے کرایہ ناموں پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرتے ہوئے ہوٹلوں کو سرکاری کرایوں کا پابند بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ خیبر پختوانخواہ میں آئل ٹینکر روکنے کی وجہ سے پٹرول کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ہزارہ سے رابطہ کر کے ہدایت کی ہے کہ آئل ٹینکرز کو نہ روکا جائے تاکہ سیاحوں اورعوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،وزیراعلیٰ نے منیجر پی ایس او کو بھی پٹرول کی ترسیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔