خبرنامہ گلگت

وزیراعلیٰ گلگت کی مسلم لیگ (ن) کےامیدوارکی کامیابی پرمبارکباد

گلگت: (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تانگیر کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی پر تانگیر کے عوام اور پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی پالسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد اور تانگیر کے عوام کی فتح ہے۔انہوں نیکہا کہ حاجی وکیل مرحوم کے ترقی کے ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچائینگے ۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن)اپنی پالیسیوں کی وجہ سے 8 جون سے زیادہ مقبول ہے۔تانگیر کے عوام نے گڈ گورننس اور تعمیر و ترقی کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسلم لیگ کے امیدوار عمران وکیل کو کامیاب کرایا جس پر تانگیر کے عوام کے مشکور ہیں۔تانگیر کے ضمنی انتخابات کی کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،مسلم لیگ کے کامیاب امیدوار عمران وکیل اور تانگیر کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔